University of Sindh, Jamshoro

Quality Policy in Urdu

یونیورسٹی آف سندھ : معیار کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی

یونیورسٹی آف سندھ، جام شورو معیار کے حوالے سے ایک جامع حکمتِ عملی کا تصور پیش کر کے ملکی و غیر ملکی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں اپنی ساکھ بہتر بنانا چاہتی ہے تاکہ یونی ورسٹی کے طلبہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور دیگرخوبیوں کو بہ روئے کار لا کر زندگی کے ہر شعبے میں امتیازی مقام حاصل کرسکیں۔

یونیورسٹی آف سندھ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اپنا کردار اسی طرح ادا کرنا چاہتی ہے کہ طلبہ اپنی سوچ اور فکرکو تخلیق و عمل سے گزار کر تکمیل کے مراحل تک پہنچ سکے۔وہ زندگی کے تمام شعبوں سائنس ، ہنر،قائدانہ علوم اور علمِ معاشرت میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا چاہتی ہے۔یونی ورسٹی آف سندھ کی ترجیحات کا محور ایک صحت مند ، مثبت اور متنوع ماحول میں مسلسل سیکھنے ، تحقیق اور ریاضت کے مواقع پیدا کرنے پر رہے گا۔

یونیورسٹی آف سندھ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں ، تحقیقی مراکز، قومی و معاشرتی تنظیموں اور حکومت کے درمیان تعلیمی اور پیشہ وارانہ رابطے کا ذریعہ بننا چاہتی ہے تاکہ پائیدار قومی اور بین الاقوامی ترقی اورفلاح و بہبود کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنایا جاسکے۔

 

معیار کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی کے مقاصد:

  • تعلیمی معیارات کے تسلسل اور بہتری کا حصول۔
  • مارکیٹ اور صنعتی اداروں کے تعاون سے یونی ورسٹی کے طلبہ کے لیے قابلِ اطمینان ملازمتوں کے ذرائع پیدا کرنا ۔
  • اجارہ دار اور قومی و معاشرتی تنظیموں کی اراء کی روشنی میں اپنے معیار کو مزید بہتر بنانا۔
  • نصابی ، غیر نصابی سرگرمیوں اور معاشرتی روابط کے ذریعے بہترین تعلیم اور سیکھنے کا تجربہ فراہم کرنا۔
  • ICTکے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کا بہترین نفاذ۔