University of Sindh - Official Website
Allama I.I. Kazi Campus Jamshoro

جامعہ سندھ میں منگل کو ’’سندھ یونیورسٹی ۔ سیف یونیورسٹی‘‘ ریلی کا انعقاد

جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ’’سندھ یونیورسٹی ۔ سیف یونیورسٹی‘‘ کے عنوان سے ایک ریلی منگل31 اکتوبر 2017ء کو صبح 10 بجے نکالی جائے گی۔ علامہ آئی آئی قاضی کی مزار سے سینٹرل لائبریری تک نکا لی جانے والی اس ریلی کی سربراہی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے، جس میں جامعہ میں زیر تعلیم طالبات شامل ہونگی۔ اس ریلی کا مقصد جامعہ سندھ میں زیر تعلیم اور مستقبل میں داخلہ لینے والی طالبات اور خصوصی طور پر ان کے والدین کو یہ یقین دلانا ہے کہ جامعہ سندھ بچیوں کے لیے ہر لحاظ سے ایک محفوظ جامعہ ہے۔ وہ مکمل اعتماد اور بنا کسی خوف کی اپنی بچیوں کو جامعہ سندھ میں بھیج کر جامعہ پر اپنا گزشتہ 70 برس سے قائم اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے جامعہ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں